English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوکرائنی اسلحہ ڈپو میں آگ اور دھماکے،10ہزار لوگوں کو علاقے سے نکال لیا گیا

share with us

ڈپو 700 ہیکٹرز پر پھیلا ہوا ہے،واقعے کے اطلاع ملتے ہی یوکرائنی وزیر اعظم ولادیمیر گراسمن کی متاثرہ مقام آمد


کیف:09؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)یوکرائن کے شمالی حصے میں اسلحے کے ایک گودام میں لگنے والی آگ اور دھماکوں کے بعد اس علاقے سے 10 ہزار کے قریب لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔ یہ ڈپو 700 ہیکٹرز پر پھیلا ہوا ہے۔واقعے کے اطلاع ملتے ہی یوکرائن کے وزیر اعظم ولادیمیر گراسمن نے متاثرہ مقام پر پہنچ گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائنی حکام نے بتایاکہ یہ واقعہ دارالحکومت کییف سے 170 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود شہر اچنیامیں پیش آیا ۔ حکام کے مطابق آگ وزارت دفاع کے ڈپو نمبر چھ میں مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے تین بجے لگی، جس کے بعد دھماکے شروع ہوئے۔ یہ ڈپو 700 ہیکٹرز پر پھیلا ہوا ہے۔ یوکرائن کے وزیر اعظم ولادیمیر گراسمن نے متاثرہ مقام پر پہنچ گئے اورحفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا