English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ پراسرائیلی ناکہ بندی کے باعث بچوں کی اموات میں خطرناک اضافہ

share with us

غزہ:09؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے عا ئدکردہ اقتصادی پابندیوں کے باعث بچوں کی اموات میں ہوش ربا اضافہ سامنے آیا ہے۔ مقامی حکام نے کہا ہے کہ ناکہ بندی کے باعث ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات محدود اور ادویات کا فقدان جس کے نتیجے میں ہر ماہ پانچ سے دس بچے علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس میں شعبہ اطفال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر بلبل نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے نتیجے میں ہر ماہ پانچ سے دس بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ فلسطینی میڈیا کو د ئیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر بلبل نے کہا کہ غزہ کے تمام اسپتالوں میں بچوں کی ادویات میں کمی آگئی ہے۔ بچوں کو نہ صرف ادویات کی کمی کا سامنا ہے بلکہ بچوں کو مناسب طبی سہولیات کا فقدان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الشفا کمپلیکس میں بچوں کے لیے آکسیجن کا سسٹم معطل ہے۔ اسپتال کی انتظامیہ کی بھی کمی ہے۔ کمپلیکس کو چھ ڈاکٹروں اور 20 سے24 نرسوں کی اشد ضرورت ہے جب کہ بچوں کے وارڈ میں 20 سے 25 افراد کی ضرورت ہے۔فلسطینی ڈاکٹر نے کہاہے کہ الشفا کمپلیکس میں لائے جانے والے بچوں کا بہت زیادہ رش ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا