:اور ہر طرح کے
معاون اردومترجم کی لسٹ بلاوجہ روکے رکھنااردوکے س ... دارالعلوم دیوبند انتظامیہ کا ادارہ میں خواتین کے ... 1لاکھ کے پار جاسکتی ہیں چاندی کی قیمتیں ... ’’میں ہندو مسلمان نہیں کرتا‘‘ لیکن وزیراعظم کی ... بی بی سی ڈاکیومنٹری: شنوائی سے دہلی ہائی کورٹ کے ج ... کنہیا کر پر حملہ کرنے والے کون تھے ... یوٹیوب ویڈٰیو دیکھ کر نوجوان نے کرڈالاایسا کام کہ ... احتسابِ نفس کی وجہ سے بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے ، ...

ستمبر کے اواخر میں چین جانے کے بعد سے لاپتہ ہیں، اہلیہ ہونگ وے کی پولیس کو رپورٹ
پیرس:06؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)فرانسیسی پولیس نے انٹرپول کے بظاہر لاپتہ ہو جانے والے سربراہ مَینگ ہونگ وے کے بارے میں اپنی چھان بین شروع کر دی ہے۔ ہونگ وے کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ ستمبر کے اواخر میں چین جانے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔غیرملکی خبررساںں اداریے کے مطابق خبر رساں ادارے روئٹرز کی جمعہ پانچ اکتوبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق فرانسیسی پولیس نے اس بارے میں اپنی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے کہ بین الاقوامی پولیس تنظیم کے یہ سربراہ اس وقت کہاں اور کن حالات میں ہیں۔ فرانسیسی پولیس نے خود بھی اس تفتیشی عمل کے آغاز کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کی اہلیہ نے فرانسیسی پولیس کو بتایا کہ وہ ستمبر کے اواخر میں چین گئے تھے، لیکن اس سفر پر روانگی کے بعد سے ان کی کوئی خبر نہیں ملی۔اس بارے میں جب انٹرپول سے رابطہ کیاگیا تو انٹرنیشنل پولیس کی طرف سے بتایا گیاانٹرپول ان رپورٹوں سے باخبر ہے، جن میں اس کے سربراہ مَینگ ہونگ وے کی مبینہ گمشدگی کا ذکر کیا گیا ہے۔بعد ازاں انٹرپول کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ یہ معاملہ اب فرانس اور چین میں متعلقہ حکام کے دائرہ عمل میں آتا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ مَینگ ہونگ وے کی مبینہ گمشدگی سے انٹرپول کی معمول کی کارکردگی اس لیے متاثر نہیں ہوئی کہ اس ادارے کے روزمرہ آپریشنز کی سربراہی اس کے صدر نہیں بلکہ سیکرٹری جنرل کرتے ہیں۔ انٹرپول کے موجودہ سیکرٹری جنرل جرمنی کے ڑْرگن شٹوک ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |