:اور ہر طرح کے
اسرائیل: ہزاروں لوگ سڑکوں پر،نیتن یاہو کی حکومت ک ... اسرائیل کی جانب سے مردہ قرار دئیے گئے کمانڈر حما ... ندن میں منعقد ہونے والا ’ ادبی فیسٹیول‘ منسوخ, جا ... عالمی عدالت انصاف کے اُس حکم کے ایک دن بعد بھی اسر ... عجیب وغریب! ہوناورمیں ٹپرلاری ڈرائیور پر ہیلمٹ ن ... گجرات :گیمنگ زون میں خوفناک آتشزدگی ، 24 افراد ہلا ... پولیس حراست میں نوجوان کی موت معاملہ : وزیر اعلیٰ ... یہ سناتن دھرم اور مسلمانوں کے درمیان لڑائی ہے : بی ...

سیئول:05؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی کوریا کے سابق صدر لی میونگ بک کو کرپشن کے الزام میں 15 سال قید اور 13 ارب وون جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی ضلعی عدالت میں سابق صدر لی میونگ بک پرعائد کرپشن کے الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق صدر لی میونگ بک طبعیت کی ناسازی کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔
فریقین کی دلائل سننے کے بعد عدالت نے سابق صدر کی غیرموجودگی میں فیصلہ سناتے ہوئے لی میونگ بک کو مجرم قرار دیا اور 15 سال قید کی سزا سنادی۔ سابق صدر کو 13 بلین وون جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
مقامی عدالت کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سابق صدر لی میونگ بک نے الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ کے چیئرمین سے معافی کے عوض اربوں وون بطور رشوت وصول کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
دوسری جانب سام سنگ کی انتظامیہ نے سابق صدر کو رقم کی فراہمی سے انکار کیا تھا اسی طرح 2008 سے 2013 تک صدر کے عہدے پر فائز رہنے والے سابق صدر لی میونگ بک نے اپنے خلاف دائر کرپشن کے مقدمات کو سیاسی قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لی میونگ بک کی پیش رو سابق صدر پارک گُن کو بھی کرپشن کے الزام میں 33 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |