:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس ودیگر عہدیداروں نے استقبال کیا
مدینہ منورہ:26؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز گذشتہ روز حرمین ایکسپریس کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچے جہاں انہوں نے مسجد نبوی اور روضہ رسول پر بھی حاضری دی۔عرب ٹی وی کے مطابق مدینہ منورہ کے دورے کے دوران گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اعلی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے جب کہ حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس، مسجد نبوی کے آئمہ اور موذنین، مسجد نبوی کے سیکیورٹی انچارج میجر جنرل عبدالرحمان المشحن اور دیگر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔خادم الحرمین الشریفین نے روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام پر دردو وسلام بھی بھیجا۔حرمین ایکسپریس کے افتتاح کے بعد شاہ سلمان کے ہمراہ مدینہ منورہ کا دورہ کرنے والے دیگرعہدیداروں میں شہزادہ خالد بن فہد بن خالد، شہزادہ منصور بن سعد بن عبدالعزیز، شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز، شہزادہ خالد بن سعد بن فہد، شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر مْملکت شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبدالعزیز، خادم الحرمین کے مشیر شہزادہ فہد بن عبداللہ بن عبدالعزیز بن مساعد، شہزادہ سطام بن سعود بن عبدالعزیز، شہزادہ فیصل بن سعود بن محمد، شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزیز، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز اور دیگر موجود تھے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |