English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاروار سرکاری اسپتال میں مفت سٹی اسکیان کی سہولت ، دیش پانڈے نے کیا افتتاح 

share with us

 

کاروار 25؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) ضل کے سرکاری اسپتالوں میں سٹی اسکیان کی سہولت فراہم نہ ہونے سے عوامی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے کاروار کے سرکاری اسپتال (کیمس) میں مفت سٹی اسکیان کی سہولت فراہم کی گئی جس کا افتتاح آج وزیر انچارج آر وی دیش پانڈے نے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ درجہ کے علاج کے لیے عوام کو نجی اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا تھا او ریہ بات غریبوں کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بنی ہوئی تھی اب یہاں اس کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور عوام اب اطمینان کے ساتھ اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ کیمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شوانند ڈوڈا منے نے اس موقع پر کہا کہ شعبہ صحت ورفاہِ عامہ کے تحت حکومت نے چنیدہ اسپتالوں میں یہ سہولت مہیا کرائی ہے۔ ہم نے حکومت کے سامنے اس سلسلہ میں درخواست پیش کی جس کو انہوں نے قبول کرتے ہوئے یہ سہولت مہیا کرائی ہے۔ اس موقع پر اپاہج لوگوں میں مفت وھیل چےئر بھی تقسیم کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول اور کاروار ایم ایل اے روپالی نے بھی اس موقع پرموجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا