:اور ہر طرح کے
پٹرول اور ڈیزل کی قیتموں میں اضافہ کے بعد کرناٹک ح ... کرناٹک میں بڑھ گئیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ... وقف بورڈ کو دس کروڑ روپے فنڈ مختص کئے جانے پر ہندو ... مشہور مصنفہ اروندھتی رائے کے خلاف ’یو اے پی اے‘ ک ... یوپی : سابق ایم ایل سی محمد اقبال کے 4440 کروڑ روپے ک ... مولانا سجادنعمانی کی رہائش گاہ پہونچے نو منتخب رک ... گجرات : اپنی بستی میں مسلمانوں کو نہیں رہنے دیں گے ... ممبئی : حجاب پر پابندی کو لیکر ممبئی ہائی کورٹ میں ...

ینگون:24؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جنوب ایشیائی ملک میانمار کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو ان کے ملک میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مِن آنگ ہلیانگ کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیاجب چند روز پہلے ہی اقوام متحدہ نے ان کے اور کئی دیگر اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف نسل کشی کے الزامات کے تحت تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ 27 اگست کو اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن نے اپنی رپورٹ میں میانمار کی فوج کے سربراہ مین اونگ لینگ سمیت دیگر جنرلز کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ میانمار کی فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے روہنگیا اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔
جینوا میں پریس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے سربراہ مرزوکی داروسمین کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق شواہد 875 متاثرہ اور عینی شاہدین افراد کے انٹرویوز، سیٹیلائٹ تصاویر اور تصدیق شدہ تصاویر و ویڈیوز کی بنیاد پر جمع کیے گئے۔
اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ اگست 2017 کے اختتام پر میانمار کی مسلح افواج نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی جب کہ آپریشن کے دوران 7 لاکھ افراد کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور بھی کیا گیا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |