:اور ہر طرح کے
بھٹکل تعلقہ میں 248 پولنگ بوتھ : تمام تیاریاں مکمل ... بھٹکل میں حادثاتی اموات : چند احتیاطی تدابیر ... مسلمانوں کے خلاف منافرت پر مبنی ویڈیو جاری کرنے پ ... پی ایم مودی مسلمانوں کے بارے میں اشتعال انگیز دعو ... ووٹنگ سے ایک روز قبل احمد آباد کے ۲۹ اسکولوں کو ب ... چین کے ساتھ سرحدی مسئلہ پر پھر کانگریس وزیراعظم م ... پہلے دو انتخابی مرحلوں میں ووٹروں کی کل تعداد کا ... الیکشن کمیشن نے محبوبہ مفتی کو جاری کیا وجہ بتاؤ ...

نیویارک:24؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے ایران میں فوجی پریڈ کے دوران ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو الزام تراشی کے بجائے اپنے ملک کی اندرونی صورتحال پر توجہ دینا چاہیے۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے ایران میں فوجی پریڈ پر حملے کی مذمت کی اور امریکا کے خلاف ایران کی الزام تراشی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکمرانوں کو ملک میں بدامنی کی وجوہات پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام جگہ جگہ احتجاج کررہے ہیں، ایران کی حکومت نے عوام کو دبا کر رکھا ہوا ہے لہذا ایران خود کو آئینے میں دیکھے اور پھر بات کرے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے ایران کے حالیہ الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کا دہشت گردی اور تشدد کے خلاف بڑا واضح اور تاریخی موقف ہے۔واضح رہے کہ دن قبل اہواز میں پریڈ کے دوران حملے میں پاسداران انقلاب کے اہلکاروں سمیت 39 افراد ہلاک ہوئے تھے جس پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ خلیجی ملک امریکی پشت پناہی سے ایران مخالف عرب گروہوں کوعسکری اور مالی امداد دے رہے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |