:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

کابل:22؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) افغانستان کے صوبے فریاب میں طالبان کے زیر تسلط علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 8 بچے جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے فریاب کے علاقے کوہ سید میں پولیس اسٹیشن کے نزدیک بارودی سرنگ پھٹنے سے 7 بچے جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں سے ایک بچے نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔
افغان سی آئی ڈی ڈائریکٹر غلام علی نے میڈیا کو بتایا کہ اس علاقے میں طالبان نے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔ جہاں ایک درجن سے زائد بچے خطرے سے بے خبر کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔
افغان محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے بری طرح زخمی بچوں میں سے دو بچوں کی ٹانگیں کاٹنا پڑی ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی حالت نازک ہے۔ ٹانگوں سے محرومدونوں بچوں کو جوازجان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فریاب کے علاقے کوہ سید پر طالبان نے تسلط حاصل کرلیا تھا جسے حال ہی میں واگزار کروایا گیا ہے۔ تاہم بارودی سرنگ پھٹنے کے واقعے پر طالبان کے ترجمان نے تاحال کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |