:اور ہر طرح کے
کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ... بی جے پی کے سابق وزیر اعلیٰ نے کانگریس سے ایک سال ک ... ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کم ... مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضا ... کانگریس صدر کھڑگے نے پی ایم مودی کو پھر لکھا خط : ا ... وزیر اعظم مودی اور بی جے پی عام لوگوں کے مسائل کی ن ... وزیر اعظم کی بیان پرعمر عبداللہ بولے : ملک کے لیے ق ...

بہرائچ:22؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے ضلع اسپتال میں بیمار بچوں کو دیکھنے اسپتال پہنچے گورکھپور میڈیکل کالج سے برخواست ڈاکٹر کفیل کو پولس نے بچوں سے نہیں ملنے دیا اور ان کو باہر نکال دیا۔ گورکھپور میں بابا راگھو داس میڈیکل کالج میں گذشتہ سال آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بچوں کی موت کے معاملے میں سرخیوں میں آئے ڈاکٹر کفیل ہفتہ کے روز بہرائچ میں وائرل بیماریوں کے شکار بچوں کو دیکھنے ضلع اسپتال پہنچے تھے۔ لیکن اسپتال انتظامیہ نے انہیں بیمار بچوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
اس درمیان پولس کو ڈاکٹر کفیل کے اسپتال پہنچنے کی اطلاع ملی اور وہ فوراً اسپتال پہنچ گئے۔ سیکورٹی فورسیز کے اہلکار ڈاکٹر کفیل کو اپنے ساتھ لے کر اسپتال سے باہر چلے گئے اور انھیں بچوں سے ملنے سے منع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع اسپتال میں گذشتہ کئی دنوں سے کافی تعداد میں بچے وبائی بیماری کی وجہ سے موت کے منھ میں جا چکے ہیں۔ ڈاکٹر کفیل یہاں اسی معاملے کو لے کر شام چار بجے پریس کانفرنس کرنے جا رہے تھے، لیکن اس سے پہلے ہی پولس نے انہیں اپنی حراست میں لے لیا۔ جب پولس انتظامیہ سے اس سلسلے میں ان کا رد عمل جاننے کی کوشش کی گئی تو کوئی بھی کچھ بھی بولنے کے لیے تیار نظر نہیں آیا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |