:اور ہر طرح کے
ہلیال : کار میں دھواں دیکھنے کے بعد مسافر اترگیے ، ... اتراکنڑا : لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر 7 مئی کو ت ... کرناٹک کے ان اضلاع میں شدید گرمی کی لہر : یکم مئی س ... متحدہ عرب امارات جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا ا ... جے این یو میں امریکی سفیر کی تقریب منسوخ ، طلبہ نے ... سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر انتخابات مؤخر کیے گئے ... کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اب خود کمپنی ... زیادہ بچوں والے وزیراعظم مودی کے بیان پر کھرگے کا ...

بنارس:22؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اتر پردیش کے ضلع بنارس میں ہاتھی سے کار کھینچوا کراپنا احتجاج درج کراکے حکومت کی توجہ مسلسل بڑھتی مہنگائی کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی ۔
سماجی تنظیم ’’صبح بنارس کلب‘‘ کے بینر کے نیچے منعقد اس احتجاجی مظاہرے میں ہاتھی کے پیچھے پیچھے چل رہے لوگوں نے مرکز ی حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی اور پٹرول و ڈیزل کو جی ایس ٹی کے تحت لانے کا مطالبہ کیا۔ یہ مظاہرہ لوگوں کے لئے توجہ کا مرکز بنا رہا ہے۔
تنظیم کےصدر مکیش جیسوال نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے ،عوام باربار اس کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ ہاتھی کے سہارے احتجاج کرکے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کے ساتھ ہی یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ نریندر مودی حکومت کے تقریبا ساڑھے چار سال کی میعاد کار میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں اپنے سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ عوام کے لئے کار میں پٹرول و ڈیزل بھروانا ہاتھی پالنے سے کہیں مہنگا ثابت ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے روزمرہ کی زندگی میں استعمال کی جانے والی اشیاء کی قیمتیں بھی آسمان چھو رہی ہیں جس سے پہلے سے پریشان غریب اور مڈل کلاس کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں ۔ اسلئے حکومت کو چاہئے کہ پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لاکر اس کی بڑھتی قیمتوں میں کمی کر کے ملک کے شہرویوں کو راحت فراہم کرے ۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے اسی تنظیم نے گھوڑوں سے کارکھینچوا کر اپنا احتجاج درج کرایا تھا۔،کئی تنظیموں کی جانب سے بھینس کے آگے بین بجا کر اور بیل گاڑی کی سواری کر کے پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |