:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

تنزانیہ:21؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 100سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئےہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ وکٹوریہ جھیل میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 100سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ درجنوں اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 33 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے ، کشتی میں 300افراد سوار تھے اور لاپتہ افراد کے زندہ بچنے کے امکانات معدوم پڑنے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
تنزانیہ ،یوگینڈا اور کینیا کے اطراف واقع اس جھیل میں حادثات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اور اس کی زیادہ تر وجہ گنچائش سے زائد افراد کے کشتی میں سوار ہونا اور کشتیوں کی خستہ حالی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |