:اور ہر طرح کے
کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ... بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ...

نئی دہلی:21؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر محترمہ مایاوتی نے دہلی میں منعقدہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی تین روزہ کانفرنس کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی ناکامی اور بدعنوانی سے توجہ ہٹانے کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی سوچ دلت، پسماندہ طبقات اور مسلم مخالف ہے اور اس حکومت میں ان طبقوں کی آزادی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
ماياوتي نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکز اور ریاستی حکومتیں غریب، مزدور اور کسان مخالف ایجنڈے پر چل کر بڑے صنعت کاروں کو فائدہ پہنچا رہی ہیں جس سے ملک بھر میں بی جے پی کے خلاف غصہ بڑھ رہا ہے۔
آر ایس ایس بھی بی جے پی کے خلاف ماحول سے پریشان ہے اور اسی وجہ سے اس نے پروگرام منعقد کرکے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نے بی جے پی کی جیت کے لئے سب کچھ داؤ پر لگا دیا ہے، لیکن پورا ملک جانتا ہے کہ آر ایس ایس دلت، پسماندہ طبقات اور مسلم مخالف ہے اور اس حکومت میں ان طبقوں کے لوگوں کا مذہب، جان و مال اور جینے کی آزادی خطرے میں ہے۔بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ آر ایس ایس کا یہ کہنا غلط ہے کہ اگر مسلمان خود رام جنم بھومی پر مندر بنواتے ہیں تو برسوں سے ان پر اٹھنے والی انگلیاں خود ہی جھک جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سنگھ پریوار بنیادی طورپر آئین مخالف ہے اور اس کے مسلمانوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہو نہیں سکتے۔
تین طلاق کے معاملے پر آرڈیننس لانے کو سیاسی ہتھکنڈہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس طرح کے مسائل پر بھی خود غرضی کی سیاست کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین طلاق پر آرڈیننس لانے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ مودی حکومت ضدی اور نادان ہے اور تین طلاق کے ساتھ ہی نوٹ بندي اور جی ایس ٹی کا نفاذ اس کی اسی نادانی کا نتیجہ ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |