English   /   Kannada   /   Nawayathi

ادلب میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی شامی فوج کے ممکنہ حملے کے خلاف ریلی

share with us


مظاہرین نے مارچ میں آپریشن تھیڑ کا یونیفارم پہن رکھا تھا، ہاتھوں میں پھول بھی اٹھائے ہوئے تھے
ادلب :18؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)شامی صوبے ادلب میں تین سو سے زائد ڈاکٹروں اور نرسوں نے مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں طبی عملے نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ادلب کے شہریوں کو بشارالاسد کی فورسز کی جانب سے ممکنہ حملے سے تحفظ فراہم کرے۔عرب ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے اس مارچ میں آپریشن تھیڑ کا یونیفارم پہن رکھا تھا، جب کہ ہاتھوں میں پھول بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ یہ مظاہرہ ترک سرحد کے قریب واقعے اتمے کے ایک ہسپتال کے باہر کیا گیا۔ واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں سے ادلب میں شامی اور روسی فورسز کی جانب سے زبردست فضائی حملے جاری ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا