English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ، اسرائیلی ڈرون حملہ، فائرنگ، صحافی سمیت متعدد فلسطینی زخمی

share with us

زخمی ہونے والے ایک شہری کی حالت تشویشناک، اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر تین صوتی بم بھی پھینکے گئے


غزہ:17؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے تشدد کے مختلف واقعات میں ایک صحافی سمیت متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اتوار کی شام اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں رفح کے مقام پر خان یونس شہر میں فلسطینی مظاہرین پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ادھر وسطی غزہ میں البریج کیمپ کے قریب اسرائیلی فوج کے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے نے موٹر سائیکل سواروں کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی خان یونس میں الخزعہ کے مقام پر حق واپسی کیمپوں میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے تین فلسطینیوں کو یوسف النجار ہسپتال منتقل کیا یا ہے۔ زخمی ہونے والے ایک شہری کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر تین صوتی بم بھی پھینکے گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا