:اور ہر طرح کے
معاون اردومترجم کی لسٹ بلاوجہ روکے رکھنااردوکے س ... دارالعلوم دیوبند انتظامیہ کا ادارہ میں خواتین کے ... 1لاکھ کے پار جاسکتی ہیں چاندی کی قیمتیں ... ’’میں ہندو مسلمان نہیں کرتا‘‘ لیکن وزیراعظم کی ... بی بی سی ڈاکیومنٹری: شنوائی سے دہلی ہائی کورٹ کے ج ... کنہیا کر پر حملہ کرنے والے کون تھے ... یوٹیوب ویڈٰیو دیکھ کر نوجوان نے کرڈالاایسا کام کہ ... احتسابِ نفس کی وجہ سے بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے ، ...

بریلی:13؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)بریلی کے تھانہ حلقہ سی بی گنج میں ایک بے رحم باپ نے بیٹا نہیں ہونے پر اپنی ڈیرھ سال کی بیٹی کو چھت سے نیچے پھینک دیا ۔ معصوم بچی کو سنگین حالت میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس نے ملزم والد کو گرفتار کرلیا ہے ۔
دراصل سی بی گنج تھانہ حلقہ کے گاوں پردھولی میں کوٹا چلانے والے ہرپال کے بیٹے اروند کی شادی تقریبا تین سال پہلے ہوئی تھی ۔ اروند کی اہلیہ نے ڈیڑھ سال پہلے کاویہ نام کی بچی کو جنم دیا تھا ، جب اروند کی بیوی دوسری مرتبہ حاملہ ہوئی تو اس کو امید تھی کہ اس مرتبہ اس کے گھر بیٹا پیدا ہوگا ، لیکن اروند کی اہلیہ نے چار دن پہلے ایک اور بیٹی کو جنم دیا ۔
اسی بات کو لے کر میاں بیوی میں تنازع ہوگیا ۔ اروند غصہ میں آکر اپنی بڑی بیٹی کاویہ کو چھت پر لے گیا اور پھینک دیا ۔ اہل خانہ نے جب کاویہ کو خون سے لت پت زمین پر پڑا دیکھا ، تو فورا کاویہ کو سنگین حالت میں پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے واقعہ سے کاویہ کے والد کو گرفتار کرلیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ اروند اور اس کے والد ہرپال یہ چاہتے تھے کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہو ، تاکہ ان کی نسل آگے بڑھ سکے ۔ لیکن اروند کی اہلیہ نے پھر ایک بیٹی کو جنم دیا ، جس کی وجہ سے گھر میں تنازع چل رہا تھا ۔ ہرپال نے اپنی پوتی کاویہ کی گھر کا بڑا بچہ ہونے کی وجہ سے کافی پیار و محبت سے پرورش کی ۔ لیکن جب اروند کی دوسری بیٹی پیدا ہوئی ، تو ہرپال نے اخراجات برداشت کرنے سے انکار کردیا ، جس کی وجہ سے گھر میں تنازع مزید بڑھ گیا ۔
ادھر اروند کے مطابق کہا سنی کے دوران کاویہ اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے گر گئی ۔ اس نے اپنی بیٹی کو جان بوجھ کر نہیں پھینکا ۔ معصوم کاویہ کو پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ، جہاں کاویہ کے سر سے خون زیادہ بہنے کی وجہ سے اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |