English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا میں خود کش حملہ آوروں کا نیشنل آئل کارپوریشن کی عمارت پر دھاوا،دومحافظ ہلاک

share with us

حملہ آوروں کا تعلق افریقہ سے ،تمام چھ ہلاک کردیئے ،دھماکا خیز مواد سے بھرے بیگ اٹھا رکھے تھے،لیبی ذرائع 


طرابلس :11؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)لیبیا میں ذرائع نے بتایا ہے کہ طرابلس میں چھ مسلح افراد نے لیبیا کی آئل کارپوریشن کی عمارت پر حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں کا تعلق افریقہ سے ہے اور وہ تمام ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں بعض نے خود کو دھماکے سے اڑایا جب کہ بعض کو عمارت کے محافظین نے گولیوں سے بْھون ڈالا۔عرب ٹی وی کے مطابق حملے کے نتیجے میں ابتدائی طور پردو سکیورٹی اہل کاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے عمارت میں داخل ہونے کے وقت دھماکا خیز مواد سے بھرے بیگ اٹھا رکھے تھے اور نیشنل آئل کارپوریشن کی عمارت میں بڑی پیمانے پر آگ بھڑکنے کی وجہ بھی یہ بیگ ہیں۔حملے کا مقام وزارت عظمیٰ کے ہیڈکوارٹر سے تقریبا 200 میٹر کی دوری پر ہے۔رواں ماہ کے اوائل میں طرابلس میں مسلح گروپوں کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھی گئیں۔مئی میں داعش تنظیم نے طرابلس میں انتخابات کے ہائر کمیشن کے صدر دفتر پر ہونے والے شدید حملے کی ذمّے داری قبول کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا