English   /   Kannada   /   Nawayathi

اِدلب پر شامی فوج کے حملے کی قیمت پوری دنیا کو چکانا ہو گی،ترک صدرکا انتباہ 

share with us

اِدلب پر کیا جانے والا حملہ ترکی، یورپ اور دیگر کے لیے انسانی اور سکیورٹی خطرات کا سبب بنے گا،ایردوآن 


انقرہ :11؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے باور کرایا ہے کہ شامی فوج کی جانب سے اِدلب پر کیا جانے والا حملہ ترکی، یورپ اور دیگر کے لیے انسانی اور سکیورٹی خطرات کا سبب بنے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ایردوآن نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اِدلب کے سلسلے میں حرکت میں آئے جو شام میں اپوزیشن کا آخری گڑھ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حملہ ہوا تو پوری دنیا اس کی قیمت چکائے گی۔ترکی کے صدر نے مزید کہا کہ عالمی برادری کے تمام ارکان پر لازم ہے کہ وہ ایسے وقت میں اپنی ذمّے داریوں کا ادراک کریں جب کہ اِدلب پر حملہ سروں پر منڈلا رہا ہے۔ بے عملی اور سْستی کے بہت بڑے نتائج ہوں گے۔ایردوآن جنہوں نے گزشتہ ہفتے تہران میں سربراہ ملاقات میں اپنے روسی اور ایرانی ہم منصبوں کے ساتھ شرکت کی تھی ، انہوں نے کہا کہ اِدلب میں انسانی المیے کے وقوع کو روکنے کی ذمّے داری روس اور ایران پر عائد ہوتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا