English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرا ن کا یورینیم افزودگی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

share with us

سینٹری فیوجزکی تیاری کے نئے مرکز پلیٹ فارم کا افتت ح کر دیا ،جوہری پلانٹ کو دوبارہ فعال کیاجا رہا ہے،علی اکبر صالحی


تہرا ن:11؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کی جوہری توانائی کے ادارے کے سر براہ علی اکبر صالحی نے کہا ہیکہ رہبر انقلاب [سپریم لیڈر] آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہدایت پر یورینیم افزودگی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے لیے سینٹری فیوجزکی تیاری کے نئے مرکز پلیٹ فارم پرکام شروع کردیا گیا ہے۔اخبار’ایران‘ کو دیے گئے انٹرویو میں علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ تہران میں جوہری پلانٹ کو دوبارہ فعال کیاجا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جوہری پلانٹ دو سال پہلے والی حالت میں نہیں بلکہ اس سے بہتر اور مکمل شکل میں بنایا جا رہا ہے۔ اس جوہری تنصیب کی تیاری کے لیے ایک یورپی ملک سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ نے عندیہ دیا کہ 
تہران جوہری اسلحہ کے تجربات پر پابندی کیپروٹوکول سیباہر نکل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر عالمی طاقتوں کیساتھ طے پایا جوہری سمجھوتہ ختم ہوتا ہے تو ہمارے لیے اضافی پروٹوکول پرعمل درآمدکرنا ممکن نہیں رہے گا، تاہم اس حوالے سے فیصلہ مجھینہیں بلکہ جوہری معاہدے کی نگرانی کے لییقائم کردہ کمیٹی اورریاست کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ حال ہی میں ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے سینٹری فیوجز کی تیاری کے جدید مرکز کے قیام کے لیے پلیٹ فارم کوجلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات دیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن پر رعب طاری کرنے کے لیے ایران کو دفاعی اعتبار سے مزید مضبوط بنایا جائے۔علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اگر 2015ء4 کو طیپائے جوہری معاہدے سے ایرانی قومی مفادات کاتحفظ نہیں کیاجاسکتا تو اس سیختم کرنے کی تیاری کی جائے

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا