English   /   Kannada   /   Nawayathi

حسن روحانی کے مشیر کا گرفتار 12 کارکنوں کو سامنے لانے کا مطالبہ

share with us

مطالبہ یہ نہیں کہ گرفتارافرادکو رہا یاپھانسی دی جائے لیکن ان کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں ،گفتگو 

تہران:10؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) ایرانی صدر حسن روحانی کے معاون اور تحفظ ماحولیات تنظیم کے سربراہ عیسیٰ کلانتری نے ایک سال قبل گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پررکھے گئے 12 انسانی حقوق کارکنوں کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ا نہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا وہ ان بارہ کارکنوں کو منظرعام پر لائیں جنہیں ایک سال قبل حراست میں لینے کے بعد کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔نہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ انہیں رہا کیا جائے یا انہیں پھانسی دی جائے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کے بارے میں معلومات دی جائیں کہ ا نہیں کہاں رکھا گیا ہے اور وہ کس حال میں ہیں۔ وہ ایران کے شہری ہیں اوریہ ان کا حق ہے کہ ان کے بارے میں تمام معلومات ان کے اقارب کے پاس بھی ہوں۔کلانتری کا مزید کہنا تھا کہ فرض کریں کہ ایک درجن انسانی حقوق کارکنوں کو گذشتہ برس موسم گرما کے آخرمیں حراست میں لیا گیا۔ایک سال گذرنے کے بعد بھی ا نہیں عدالتوں میں پیش کیا گیا اور نہ ہی ان کے خلاف مقدمات چلائے گئے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا