English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان کے ضلع خام آب پر طالبان کا قبضہ، افغان حکام نے بھی تصدیق کردی

share with us


کابل :10؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے صوبے جوزجان کا ضلع خام آب پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے ،قبضے کی افغان حکام نے بھی تصدیق کردی ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز سے شدید جھڑپوں کے بعد ضلع خام آب کا کنٹرول طالبان کے قبضے میں گیا ہے۔افغان میڈیاکا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں رات گئے مارٹر بم کے حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے6 افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان صوبے قندوز میں رات گئے طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 15اہلکار ہلاک اور 18زخمی ہو گئے۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے  حملہ میں دشت آرچی کے علاقے میں چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔ادھر افغان صوبے سرپل کے مرکزی علاقے میں طالبان نے حملہ کیا ہے جس کی افغان حکام نے تصدیق کی ہے،سرپل کے مرکزی علاقے میں طالبان نے رات گئے 3سمت سے حملہ کیا۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ سرپل کے مرکزی علاقے میں افغان فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا