English   /   Kannada   /   Nawayathi

روہنگیا مہاجرین کی واپسی ، بنگالی وزیر اعظم نے عالمی برادری سے کردارادا کرنے کی اپیل کردی

share with us

ڈھاکہ:10؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)بنگلہ دیشی کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے بین الاقوامی برادری سے روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے اسلامی ترقیاتی بینک سمیت عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ میانمار پر روہنگیا مہاجرین کی واپسی کیلئے دباو بڑھائیں۔ حسینہ واجد اسلامی ترقیاتی بینک کے علاقائی مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ملکی ماحولیات، مقامی آبادی اور وسائل پر منفی اثرات کے باوجود انسانی بنیادوں پر روہنگیا مسلمانوں کی بڑی تعداد کو پناہ دی ہے۔واضح رہے کہ میانمار میں ظلم و تشدد کا شکار ہونے والے قریب سات لاکھ روہنگیا مسلمان گزشتہ برس ملک سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچے تھے جو اس وقت کاکس بازار میں واقع مہاجر کیمپوں کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا