English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکمانستان سے افغانستان کو بجلی کی سپلائی کے پلانٹ کا افتتاح

share with us

ترکمانستان:09؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)وسطی ایشیائی ریاست ترکمانستان نے تین بلین کلوواٹ بجلی پیدا کرنے والے ایک بڑے مرکز کے اولین پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس پلانٹ سے زیر زمین گیس کے ذخائر سے بجلی پیدا کر کے افغانستان اور پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔ یہ پلانٹ ترکمانستانی علاقے ماری میں قائم کیا گیا ہے۔ عَشق آباد حکومت اس پلانٹ کی تعمیر پر 1.2 بلین امریکی ڈالر صرف کرے گی۔ ترکمانستان اپنے قدرتی گیس کے وسیع ذخائر کو استعمال میں لا کر اپنی کمزور اقتصادی صورت حال بہتر کرنے کی کوشش میں ہے۔ وسطی ایشیائی ریاست یہ گیس اور بجلی افغانستان، پاکستان اور بھارت کو سپلائی کرنے کی کوشش میں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا