English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناکہ بندی غزہ میں 2000مکانات کی تعمیر میں رکاوٹ ہے، الخضری

share with us

غزہ :09؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی رکن پارلیمنٹ اورغزہ کی ناکہ بندی توڑنے کیلئے قائم کردہ قومی کمیٹی کے چیئرمین جمال الخضری نے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014 کی جنگ میں تباہ ہونے والے مکانات کی فوری تعمیر کئے فنڈز جاری کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ ناکہ بندی غزہ میں دو ہزار مکانات کی تعمیر میں رکاوٹ ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی میں آج سے چار سال قبل مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں اب بھی ہزاروں فلسطینی بیگھرہیں۔ ان کے لیے گھروں کی تعمیر کی فوری ضرورت ہے۔جمال الخضری کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے متاثرین کے لیے 2000 مکانات کی تعمیر کی اشد ضرورت ہے۔ ان گھروں کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے ڈونرممالک پر بالخصوص مصر اور ناروے پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں گھروں کی تعمیر کے لیے تعمیراتی سامان کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں۔فلسطینی رہ نما نے کہا کہ 20 ہزار فلسطینی شہری ھجرت کی زندگی گذاررہے ہیں۔ جمال الخضری کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی غزہ کے عوام کو فطری طورپر زندگی گذارنے کا حق ہے۔ غزہ کی پٹی کو تعمیراتی سامان کی فراہمی روکنا اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے امداد میں رکاوٹ پیدا کرنا غزہ کے عوام سے دشمنی کرنے کے مترادف ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا