:اور ہر طرح کے
کرناٹک : ایک ہی خاندان کے 96 افراد نےڈالے ووٹ ... لوک سبھا انتخابات 2024: تیسرے مرحلے میں 61 فیصد پولنگ ... ہریانہ میں بی جے پی حکومت کے ساتھ ہو سکتا ہے کھیلا ... یوپی میں مسلم رئے دہنگان کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا ... حماس نے مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی ... مولوی اسماعیل برماور ندویؒ کی وفات پر تعزیتی اجلا ... بھٹکل تعلقہ میں 248 پولنگ بوتھ : تمام تیاریاں مکمل ... بھٹکل میں حادثاتی اموات : چند احتیاطی تدابیر ...

یوپی:21؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے الہ آباد میں ایک شخص نے پیر کے روز مبینہ طور پر اپنی اہلیہ اور تین بیٹیوں کے قتل کے بعد خود کو پھانسی لگاکر خود کشی کرلی۔اترپردیش کے الہ آباد کے سیول لائنس تھانہ کے علاقائی افسر نے اس حادثے کی اطلاع پیر کے روز دی۔ واضح رہے کہ دھومن گنج تھانہ علاقے میں واقع پیپل گاؤں میں منوج کشواہا عرف بھولو(35) کے مکان کا دروازہ دن میں 12 بجے سے بند تھا۔ پڑوسیوں نے کچھ گڑبڑ ہونے کے شبہ پر شام ساڑھے آٹھ بجے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اس کے بعد منوج کے مکان کا دروازہ توڑا گیا۔دروازہ توڑنے کے بعد منوج کی اہلیہ شویتا کی لاش فریج میں، بڑی بیٹی (8 سال) پریتی کی لاش الماری میں، چھوٹی بیٹی(6 سال) شیوانی کی لاش سوٹ کیس میں اور سب سے چھوٹی بیٹی(3 سال) شریا کی لاش زمین پر ملی۔ اس کے علاوہ منوج کشواہا پھانسی لے کر خود کشی کرلیا تھا۔ پولیس نے ان لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |