English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب ہوائی اڈوں کے نام بھی تبدیل کرے گی یوگی سرکار ، مرکزسے کی اپیل

share with us

یوپی:16؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش کی یوگی حکومت نے مرکز کی مودی حکومت سے گزارش کی ہے کہ بریلی، کان پور اور آگرہ شہروں کے ہوائی اڈوں کے نام تبدیل کر دیے جائیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ان شہروں میں تین ہوائی اڈے ہیں، ریاستی حکومت اور ایئر پورٹز اتھارٹی  آف انڈیا مختلف سطحوں پر مشاورت کے عمل میں ہیں تاکہ علاقائی کنیکٹیویٹی اسکیم کے تحت مسافروں کو سہولت فراہم کریں۔ریاستی سول ایوی ایشن محکمہ کی تجویز کے مطابق، بریلی ہوائی اڈے کا نام بدل کر 'ناتھ نگری' رکھا جائے جو کہ جو اس شہر کا تاریخی نام ہے ۔وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ جو کہ ناتھ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، نے اس سے قبل گورکھپور کے آئی ایف ٹرمینل کا نام تبدیل کیا تھا۔  گورکھپور ہوائی اڈے کا نام مہایوگی گورکھ ناتھ کے نام پر منتخب کیا گیا جو کہ ناتھ تحریک کے بانی تھے۔اترپردیش کے شہری ہوابازی کے وزیر نند گوپال نندی کا کہنا ہے کہ ریاست کے تین ہوائی اڈوں کے ناموں کو تبدیل کرنے کی تجویز کافی عرصہ پہلے کی ہے۔شہری ہوا بازی کی مرکزی وزارت کے ساتھ جلد ہی اس تعلق سے ایک میٹینگ متوقع ہے۔آگرہ ہوائی اڈے کا نام آر ایس ایس مفکر پنڈت دین دیال اپادھیائے کے نام پر رکھنے کی تجویز ہے۔  کان پور ہوائی اڈے کا نام مجاہد آزادی گنیش شنکر ودیارتھی کے نام پر رکھنے کی تجویز ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا