:اور ہر طرح کے
بھٹکل کے طالبِ علم احمد عویمرآرمار کی شاندار کام ... یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب ، 2 یوکرینی ... اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام کی تبدیلی پر ب ... ایسٹرا زینیکا نے دنیا بھر سے کووی شیلڈ واپس لینے ک ... فلسطین حامی پوسٹ لائک کرنے پر مسلم پرنسپل برخواست ... ہریانہ کی سیاست میں ہلچل : جے جے پی نے بھی کانگریس ... دھنی پور مسجد کے نام پر ٹھگی کا انکشاف ... مدارس کا نظامِ تعلیم وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہو ...

اوریا:16؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے ضلع اوریا میں دو سادھوؤں کے قتل سے پورے علاقے میں کشدگی پھیل گئی ہے اور یہاں حالات انتہائی نازک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مندر میں سوئے ہوئے دو سادھوؤں کا کچھ نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر تیزدھار والے ہتھیاروں سے قتل کر دیا جبکہ شدید زخمی ایک سادھو کو سیفئی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔اوریا کے ایس پی ناگیشور سنگھ نے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کے روز صبح تین بجے کا ہے۔ بدھونا پولیس سٹیشن کے کدرکوٹ علاقے کے بھیانک ناتھ مندر میں سو رہے تین سادھوؤں پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، جس میں دو سادھوؤں کی موت ہو گئی اور ایک سادھو شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
اس حادثے سے مشتعل لوگوں نے سڑک جام کر دیا اور پورے بازار کو بند کرا دیا گیا۔ کئی دکانوں میں توڑ پھوڑ اور آگزنی بھی کی گئی۔ لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا بعد میں پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغ کر کافی مشقت کے بعد بھیڑ پر قابو پایا۔مقامی لوگوں کے مطابق یہ تینوں سادھو مندر میں پجاری تھے اور علاقے میں مبینہ طور پر ہونے والی گئو کشی کا طویل عرصے سے مخالفت کر رہے تھے۔ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کرنے کے حکم دیے ہیں۔ مارے گئے سادھوؤں کے خاندان والوں کو پانچ پانچ لاکھ اور زخمی پجاری کو ایک لاکھ روپے فوری مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |