English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کے لیے یو این کمیشن کے قیام کا مطالبہ

share with us

کمیشن انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے مرتکب عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کرے،انسانی حقوق مرکز

غزہ :13؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر نہتے فلسطینی مظاہرین پر قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کو 20 ہفتے گذر جانے کے باوجود صہیونی فوج پوری ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کے ساتھ جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کے جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی سطح پرتحقیقات میں سستی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔فلسطین میں کام کرنے والے تحفظ انسانی حقوق مرکز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی مشرقی سرحد پر فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کا اسرائیلی سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی طرف سے غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے اعلان کے علی الرغم اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔انسانی حقوق مرکز نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی جامع اور آزادانہ تحقیقات کے لیے ایک خود مختار کمیشن قائم کرے جو 30 مارچ کے بعد سے اب تک غزہ کی سرحد پر فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی تحقیقات کرے اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے مرتکب عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کرے۔خیال رہے کہ 30 مارچ کوفلسطین میں یوم الارض کے بعد سے اب تک فلسطینی شہری ہرجمعہ کو احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں۔ قابض فوج ان مظاہرین کو منتشر کرنے کے ان پر طاقت کا استعمال کرتی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 167 فلسطینی شہید اور 18 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والے تمام غیرمسلح اور عام شہری ہیں جنہیں محض اپنے حق واپسی کا جائز اور آئینی مطالبہ کرنے پر گولیوں سے بھون دیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا