:اور ہر طرح کے
کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ... بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ...

ہم سب سعودی قوانین کے پابند ہیں‘کسی امریکی کی گرفتاری پر قونصل خانہ معاونت کیلئے کوئی مداخلت
نہیں کرسکتا‘لمبی قید‘بھاری جرمانہ‘کوڑے لگانے کا فیصلہ یا بیدخلی کے حکم میں سفارتخانہ کوئی مداخلت نہیں کریگا
سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے کا امریکی شہریوں کیلئے تنبیہ نامے
ریاض\واشنگٹن:11؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں موجود امریکی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہ کریں‘ہم سب سعودی قوانین کے پابند ہیں۔ہفتہ کو سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے امریکی عوام کیلئے جاری کردہ تنبیہ نامے میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں رہائش پذیر تمام امریکی افراد سعودی قانون کی پابندی کریں‘اگر سعودی قانون کی خلاف ورزی پر کسی امریکی کو گرفتار کیا گیا تو امریکی سفارتخانہ یا قونصل خانہ اسے جیل سے نکلوانے کیلئے مداخلت نہیں کرسکتا۔سفارتخانہ نے اپنے پیغام میں یہ بھی تحریر کیا کہ تمام امریکی شہری یہاں قیام کے دوران اس کے قوانین و ضوابط کے پابندرہیں،سفارتخانہ گرفتاری پر زیادہ سے زیادہ جیلوں میں ملاقات کا انتظام کرسکتا ہے اور ان کے مقدمہ کی پیروی میں حصہ لے سکتا ہے۔سفارتخانہ کی جانب سے کہا گیا کہ جس کسی امریکی شہری کو کسی جرم کے ارتکاب پر قید کی لمبی سزا ہوگی بھاری جرمانہ ہوگا،کوڑے لگانے کا فیصلہ ہوگا یا سعودی عرب سے بیدخلی کا حکم جاری ہوگا اس میں سفارتخانہ کوئی مداخلت نہیں کریگا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |