:اور ہر طرح کے
حماس نے مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی ... مولوی اسماعیل برماور ندویؒ کی وفات پر تعزیتی اجلا ... بھٹکل تعلقہ میں 248 پولنگ بوتھ : تمام تیاریاں مکمل ... بھٹکل میں حادثاتی اموات : چند احتیاطی تدابیر ... مسلمانوں کے خلاف منافرت پر مبنی ویڈیو جاری کرنے پ ... پی ایم مودی مسلمانوں کے بارے میں اشتعال انگیز دعو ... ووٹنگ سے ایک روز قبل احمد آباد کے ۲۹ اسکولوں کو ب ... چین کے ساتھ سرحدی مسئلہ پر پھر کانگریس وزیراعظم م ...

قطر سے آنے والے عازمین ہمارے خاص مہمان، انہیں ہرممکن سہولت مہیا کی جائے گی،سعودی قیادت
ریاض:08؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)قطر کے سعودی عرب کے ساتھ چل رہے تنازعہ کے باوجود قطری شہریوں کی بڑی تعداد کے مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچنے پر سعودیہ کی حکومت نے خیرمقدم کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ قطری حکومت نے عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن روکنے کے لیے آن لائن سروسز معطل کردی تھیں مگر اس کے باوجود قطری شہریوں کی بڑی تعداد دیگر ذرائع کا استعمال کرکے حج کے لیے سعودی عرب پہنچ رہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ قطری شہریوں کا فریضہ حج میں گہری دلچسپی کا اظہار قابل تحسین ہے اور ان کے اس دینی جذبے کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سراہا ہے۔ سعودی قیادت کا کہنا تھا کہ قطر سے آنے والے عازمین حج ان کے خاص مہمان ہیں اور انہیں ہرممکن سہولت مہیا کی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ قطری عازمین حج قطر کی سرکاری ایئرلائن کے سوا کسی بھی دوسری فضائی کمپنی کے ذریعے سعودی عرب آسکتے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |