:اور ہر طرح کے
کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ... بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ...

درزاب کے علاقے میں داعش کے ایک گروپ نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں،ترجمان صوبائی حکومت
مزار شریف :05؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)افغان حکام نے کہاہے کہ شمالی صوبے جوزجان میں رواں ہفتے ہتھیار ڈالے والے داعش کے جنگجوؤں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔ داعش کے جنگجوؤں کو یہ پیش کش ان پر دہشت گردی، وحشیانہ کارروائیوں ، قتل جیسے جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات کے باوجود کی گئی ہے۔ جنگجو اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جوزجان صوبے میں کئی ہفتوں سے جاری لڑائی کے بعدداعش کے 150 جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں دو اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل اس صوبے میں طالبان عسکریت پسندوں کا قبضہ تھا مگر افغان فوج نے طالبان کو وہاں سے بے دخل کردیا۔لڑائی کی وجہ سے درزاب اور قوش ٹبہ کے علاقوں سے ہزاروں شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے ،افغان حکومت کے مطابق اس دوران ان علاقوں میں داعش کے جنگجوں نے شہری آبادی کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ وہ خواتین اور بچیوں کو یرغمال بناتے۔ ان کی اجتماعی عصمت دری کرتے اور کئی خواتین کو مزاحمت پرقتل کردیا گیا۔جازجان کی صوبائی حکومت کے ترجمان محمد رضا غفوری نے بتایا کہ سیکیورٹی ادارے جنگجوؤں کو ہتھیار پھینکنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ اگر وہ لڑنے کے بجائے ہتھیار پھینک دیتے ہیں تو انہیں عام معافی دی جاسکتی ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ الزامات کا سامنا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ درزاب کے علاقے میں داعش کے ایک گروپ نے ہتھیار ڈال دیے۔درایں اثناء مغربی حمایت یافتہ افغان حکومت اور تحریک طالبان کے درمیان مذاکرات کے لیے کابل پر عالمی دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |