:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

ٹیکساس:29؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع نرسنگ سینٹر میں پستول بردار شخص نے 4 افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس میں واقع ریٹاما مانور نرسنگ سینٹر میں 60 سالہ پستول بردار شخص رچرڈ اسٹیری نے فائرنگ کر کے اپنے 85 سالہ والد، سوتیلی ماں، 41 سالہ سوتیلے بھائی اور ایک لے پالک بھائی کو قتل کردیا بعد ازاں رچرڈ اسٹیری نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ خاندانی تنازعہ کے باعث ’خودکشی بعد از قتل‘ کا کیس لگتا ہے ۔قتل و خودکشی کی وجہ تک پہنچنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ریٹامانور نرسنگ سینٹر اینڈ ہوم کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ خاندان برسوں سے یہاں مقیم تھا اور اہل خانہ میں سے دو افراد اسی سینٹر میں ملازمت کرتے تھے۔ آج صبح پے در پے گولیاں چلنے کے آوازوں نے سب کو خوف زدہ کردیا جس پر انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا تھا۔ ابتدا میں ہم سمجھ رہے تھے کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے اور اب ہم میں سے کسی کا بھی بچنا ممکن نہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |