English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران‘فکور میزائل پروڈکش لائن کا افتتاح

share with us

تہران:24جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی حکومت نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے فکور میزائل کی پروڈکش لائن کا افتتاح کردیا ہے ۔منگل کو ایرانی محکمہ دفاع امیر حاتمی نے فکور میزائل پروڈکش لائن کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے پابندیوں کے باوجود اپریل 2017ء میں فکور میزائل کو ڈیزائن کیا،اس کا تجربہ کیا اور اب پوری طرح سے اس کی پروڈکشن لائن کا افتتاح ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فکور،فضا سے فضا میں مار کرنے والا ایک میزائل ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ایرانی محکمہ دفاع نے کہا کہ اس میزائل سے ایرانی فضائیہ کی صلاحیتوں میں اور زیادہ اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ فکور میزائل کو ایران کے جیٹ اور لڑاکا طیاروں کے ذریعے فائر کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فکور میزائل میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ اپنی آپریشنل حدود میں حملہ آور جنگی طیاروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور دفاع کے لئے اپنی دفاعیصلاحیتوں میں روز بروز اضافہ کرتا رہے گا اور اس سلسلے میں کسی سے اجازت نہیں لے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا