:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

مقبوضہ بیت المقدس :22؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)دنیابھر میں اسرائیلی بائیکاٹ کی تحریک پورے زور وشور سے جاری ہے مگر حیران کن امر یہ ہے کہ اس تحریک کو آگے بڑھانے میں 39 یہودی تنظیمیں بھی پیش ہیں۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے اقتصادی، سفارتی اورسماجی شعبوں کے علاوہ دوسرے شعبوں میں صہیونی ریاست کا بائیکاٹ کرنے والے یہودی گروپوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا بائیکاٹ 'سام دشمنی' نہیں ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے یہودیء فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے روا رکھے جانے والے سلوک پر خوش نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہودی گروپ اسرائیل کے معاملے میں غیرجانب دا اور کھل کر اسرائیل کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔ غیر جانب دار رہنے والے اداروں اور شخصیات کو بھی اسرائیل کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پروگرام پر تنقید کرنے، فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرنے والوں اور سام دشمنی کے لیے کام کرنے والوں کو ایک پلڑے میں نہیں تولا جانا چاہیے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والوں اور سام دشمنی کے لیے کام کرنیوالے گروپوں میں تقابل کرنا فلسطینیوں کی آئینی جدو جہد آزادی، انصاف، مساوات اور سام دشمن کے خلاف کام کرنیوالے بین الاقوامی اداروں کے درمیان فرق کرنا حقائق سے چشم پوشی کرنے کے مترادف ہے۔اسرائیل کا عالمی سطح پربائیکاٹ کرنے والے یہودی گروپوں میں امریکا میں سرگرم 'جیوش وائس گروپ فار پیس'، اسرائیل میں قائم مرکز مساوات، برطانیہ میں قائم وائس آف جیوش فار لیبر، کینیڈا کا 'یہودی فریڈم وائس'، سویڈن کا 'فلسطین ۔ اسرائیل جوڈیشل پیس گروپ' اور جرمنی کا وائس آف جیوش پیس فار مڈل ایسٹ پیش پیش ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |