English   /   Kannada   /   Nawayathi

انسانوں کے قاتل حکومت میں ہیں: شیو سینا

share with us

 

مہاراشٹرا:21؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)این ڈی اے کی اتحادی جماعت شیو سینا نے مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار پر وہ لوگ قابض ہیں جن کے لیے انسانوں سے زیادہ مویشیوں کی اہمیت ہے۔شیوسینا نے اپنے اخبار سامنا میں لکھے اداریے میں الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کو پیسوں اور طاقت کا ناجائز استعمال اور ووٹنگ مشین میں چھیڑ چھاڑ کے سبب 2014 میں جیت حاصل ہوئی تھی۔

شیو سینا نے اپنے ادرایے سامنا میں لکھا ہے کہ 'جو لوگ آج اقتدار پر قابض ہیں وہ مویشیوں کی تحفط کی بات تو کرتے ہیں لیکن ان کے نزدیک انسانوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ جمہوریت کا تقاضہ یہ نہیں کہ طاقت اور ہٹ دھرمی کے بل بوتے پر اتخابات جیتے جائیں۔ اکثریت ہمیشہ نہیں رہنے والی ہے کیوں کہ اس کا فیصلہ ملک کی عوام کرتی ہے۔'
واضح رہے کہ شیوسینا مرکز اور ریاست مہاراشٹر میں بی جے پی کی اتحادی جماعت ہے۔ گذشتہ روز ہوئے عدم اعتماد تحریک پر کہا کہ اپوزیشن بھی جانتی تھی کہ اس کے پاس درکار ارکان کی کمی ہے لیکن اس تحریک کا اصل مقصد حکومت کو آئینہ دکھانا تھا۔
سامنا نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ' الیکشن جیتنے کے لیے بڑے بڑے وعدے کیے جاتے ہیں اور ملک کی عوام کے جذبات سے کھلواڑ کیا جاتا ہے۔ لیکن انتخابی وعدے حقیقت میں نہیں بدلتے۔ آج کل پیسوں اور ووٹنگ مشین کی مدد سے انتخابات جیتے جا رہے ہیں۔'
تیلگو دیشم پارٹی اور سوابھیمان شیتکری سنگھٹن کے بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے سے علاحدہ ہونے پر شیو سینا نے بی جے پی کو خود کا احتساب کرنے کی صلاح دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا