:اور ہر طرح کے
لائف گارڈ نے کوششوں کے بعد بارہ سالہ لڑکے ڈوبنے سے ... بھٹکل میں انتخابی جلسہ سے ویرپا موئیلی کا خطاب ، ... اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنا م ... اماراتی محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیش گوئی ... منگلورو ہوائی اڈے کے ویٹنگ ہال میں اب سکون کے ساتھ ... اسرائیلی حکومت عالمی فوج داری کی طرف سے متوقع پاب ... انتخابات سے عین قبل ہی گرفتاری کیوں؟ سپریم کورٹ ن ... نتیش کمارکی مسلمانوں کو دھمکی : اگر ہمیں ووٹ نہ دی ...

گریٹر نوئیڈا :18؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں ضلع گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا کے شاه بیری گاؤں میں گور چوک کے قریب منگل کو دیر رات ایک زیر تعمیر عمارت دوسری عمارت پر جا گری جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ قومی ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم نے اس کی تصدیق کی ہے۔پولس سپرنٹنڈنٹ (دیہات) سنيت سنگھ نے بتایا کہ منگل کی رات تقریباً 9 بجے ایک زیر تعمیر عمارت دوسری عمارت پر جا گری جس میں کم از کم 50 افراد زخمی ہو گئے۔ عمارت گرنے کے بعد امدادی اور ریسکیو آپریشن کے لئے غازی آباد سے این ڈی آر ایف کی ٹیم کو مدد کے لئے بلایا گیا۔ عمارت کے ملبے میں بہت سے لوگوں کے پھنسے ہونے کااندشہ ہے۔این ڈی آر ایف کی ٹیم کے ساتھ آئے اسنفر ڈاگ نے ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے میں کافی مدد کی اور دیر رات تقریباً 3 بجے ملبے سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تینوں کی شناخت ابھی نہیں ہو پائی ہے۔ ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔قابل غور ہے کہ گریٹر نوئیڈا ویسٹ شاه بیری گاؤں میں زمین ایکوائرمنٹ کو لے کر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں سماعت چل رہی تھی جس کے بعد عدالت نے گاؤں کا ایکوائرمنٹ منسوخ کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے شاه بیری اور ارد گرد کے علاقے میں کسی بھی قسم کی تعمیر پر گریٹر نوئیڈا اتھارٹی نے روک لگا رکھی ہے۔ تب سے لے کر گاؤں کے ارد گرد کنسٹرکشن کمپنیوں کے پروجیکٹ التوا میں پڑے ہوئے ہیں اسی کا فائدہ اٹھا کر کچھ چھوٹے بلڈر گاؤں کی زمین پر غیر قانونی طور پر 4 سے 6 منزلہ اپارٹمنٹ بنا رہے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |