English   /   Kannada   /   Nawayathi

چنئی : انکم ٹیکس افسران کی چھاپہ مار کارروائی ، 100 کروڑ نقدی اور 100 کلو سونا برآمد

share with us

چنئی:17؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ ںے پیر کو چنئی میں ایک چھاپے میں 100 کروڑ روپئے نقدی اور 90کلو سونا برآمد کیا ہے۔ یہ چھاپہ ماری چنئی میں سڑک ٹھیکیدار ناگ راجن سیدورئی کی کمپنی ای کے جی گروپ کے دفتروں پر ماری گئی تھی۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ  نے پیر کی صبح ساڑھے چھ بجے آپریشن پارکنگ منی 'نام سے آپریشن شروع کیا ۔اس کے بعد تمل ناڈو میں 22 الگ۔الگ مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔ناگ راجن کے سی ایم ای پلانی سوامی سمیت اے آئی اے ڈی ایم کے کئی لیڈران سے قریبی تعلق ہیں۔چھاپہ ماری سے جڑے ایک افسر نے بتایا کہ " قریب 100 کروڑ کی نقدی بر آمد ہوئی ہے جس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ۔ چھاپہ ماری ابھی بھی جاری ہے ۔ یہ آپریشن انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی چنئی جانچ ٹیم چلا رہی ہے ۔ افسر نے بتایا کی نقدی ٹریول بیگ میں بھر کر پارکنگ میں رکھی کاروں میں رکھے گئے تھے ۔افسران نے بتایا کہ صرف 22 ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں ۔ان میں سے 17 چنئی 4 اروپکوٹئی اور ایک ویلور کے کٹپڈی میں ہے۔ جانچ منگل کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا