:اور ہر طرح کے
کاروار : سمندر میں طغیانی کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ ... گجرات میں پولیس اسٹیشن سے لوٹے مسلم نوجوان کی موت ... حماس کے ایک عہدیدار نے اسرائیل کے ساتھ نئے مذاکرا ... دہلی میں المناک حادثہ: وویک وہار کے بیبی کیئر اسپت ... انسان کی پیدا کردہ آفت قراردے کرگجرات ہائی کورٹ ... جونپور میں اسٹرانگ روم کے باہر ای وی ایم سے بھرا م ... لڑائی کے دوران اسرائیلی فوجیوں کو قید کرنے کا حما ... اوباما کو "کچھ لوگ امریکہ میں پہلا مسلمان صدر تصور ...

صہیونی فوج کی بھاری نفری نے کارروائی کے دوران کامل حمید کے گھر کو گھیرے میں لیے رکھا ،
کسی فلسطینی کو گھرکی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی،فلسطینی شہریوں کا شدید احتجاج،قابض فوج پر سنگ باری
بیت لحم :08؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے جنوبی شہر الخلیل کے گورنر کامل حمید کے گھر پر دھاوا بولا اور گھر میں گھس کرخواتین اور بچوں کو زدو کوب کرنے کے ساتھ قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق ہفتے کو علی الصباح اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بیت لحم شہر میں واقع الخلیل کے گورنر کی رہائش گاہ کا محاصرہ کیا۔شہر کیوسط میں واقع شاہین چوک میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے کامل حمید کے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج کی بھاری نفری نے کارروائی کے دوران کامل حمید کے گھر کو گھیرے میں لیے رکھا اور کسی فلسطینی کو گھرکی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ قابض فوج نے الخلیل کیگورنر کے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کی اور نقدی اور قیمتی زیورات لوٹ لیے۔اس موقع پر فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور قابض فوج پر سنگ باری کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور دھاتی گولیوں سے انہیں نشانہ بنایا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |