English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں ہوا نئے تعلیمی سال کا آغاز

share with us

 

 مہتمم جامعہ نے چھٹیوں میں طلبہ کی دینی، علمی، عملی و اخلاقی نمایاں کاکردگیوں پر تقسیم کیے انعامات

بھٹکل :08؍جولائی2018(فکروخبرنیوز)آج 24 شوال المکرم 1438ھ مطابق 8 جولائی 2018ء بروز اتوار سے جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا، طلبہ شاداں و فرحاں علوم دینیہ کے حصول کی غرض سے وقت مقررہ پر مدرسہ میں حاضری دی، ساتھ ہی نئے طلبہ کے داخلے بھی الحمدللہ شروع ہوچکے ہیں. 
پہلے دن مہتمم جامعہ مولانا مقبول صاحب ندوی و اساتذہ جامعہ نے طلبہ سے علم دین کے مقاصد اور اس کی اہمیت و ضرورت پر خطاب کیا اور ابتدا ہی سے خلوص نیت کے ساتھ عمل صالح پر زندگی گزارنے کی ترغیب دی. 
جامعہ کا یہ امتیاز رہا ہے کہ مہتمم جامعہ پہلے دن طلبہ کو چھٹیوں کے صحیح استعمال کرنے پر مبارکبادی کے ساتھ انعامات سے بھی نوازتے ہیں، بعد نماز ظہر مہتمم صاحب نے تمام طلبہ سے تربیتی گفتگو کے دوران فرمایا کہ اپنے محسنین کے حق میں ہمیشہ دعا کرتے ہیں، جامعہ کے بہت سے فارغین و ہمدردان جو ان دو ماہ کی چھٹیوں میں انتقال فرما گئے ان کے حق میں رضائے الہی و دعائے مغفرت کی تلقین فرمائی اور اپنے اساتذہ و مشفق بانیان کے حق میں دعاؤوں کے اھتمام کی ترغیب دی.
اس موقعہ پر جن طلبہ نے چھٹیوں میں زیادہ قرآن مجید کا دور کیا، پوری چھٹی میں مع تکبیر تحریمہ نمازیں ادا کیں، اور غیر درسی مطالعہ کا اھتمام کیا انہیں مہتمم جامعہ نے گراں قدر انعامات سے بھی نوازا..   

اللہ تعالی اس آغاز کو سب کے لیے باعث خیر و برکت ثابت کرے اور تا قیامت دین کی سربلندی میں خدمات کی توفیق اور اس کی قبولیت عطا فرمائے....آمین 

علاقات عامہ 
جامعہ اسلامیہ بھٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا