English   /   Kannada   /   Nawayathi

نائی پر جان لیواحملہ کے الزام میں بجرنگ دل کارکن سمیت چار افراد گرفتار

share with us

بنٹوال:27؍جون2018(فکروخبرنیوز) نائی پر جان لیوا حملہ کے الزام میں بجرنگ دل کے سرگرم کارکن سمیت چار افراد کو آج بنٹوال پولس نے گرفتار کر لیا ہے ،پولس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 10جون کو پیش آیا جب بائیک پر سوار پندرہ افراد کایک گروہ نائی کی دکان میں گھس آیا اور انہوں نے وہاں ملازمت کر رہے دیکشت نامی جوان پر برس پڑے ، دکان میں داخل ہونے کے ساتھ ہی انہوں نے گلالی گلوچ اور اس کے ساتھ بد سلوکی شروع کر دی ،اسی دوران گروہ میں سے ایک شخص بھویش نے جان سے مارنے کے ارادہ سے اس کے سر پر کانچ کی بوتل دے ماری ،اس حملہ میں دیکشت کی جان تو بچ گئی لیکن وہ شدید زخمی ہو گیا ،دیکشت کا کہنا ہے کہ اس کے بعدملزمین نے دکان میں توڑ پھوڑ کر تے ہوئے اس کے ہاتھوں سے موبائیل چھین کر فرار ہوگئے ،ساتھ ہی جانے سے قبل انہوں نے ا سے جان سے مارنے کی دھمکی دی ،جان کے خوف سے اس نے اس معاملہ کی رپورٹ پولس تھا نہ مین درج کی ،
بدھ کے روز پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے ،گرفتار ملزمین کی شناخت بجرنگ دل کارکن بھویش شیٹی ( 27) وسنت کمار (32) کملاکشا (21) جیتو(32) اور ابھیجیت (22) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، پولس نے ان کے خلاف دفعہ 143،147،148،448،504،324،307،395،427اور 149 کے تحت معاملہ مقدمہ درج کیا گیا ہے ،بقیہ فرار ملزمین کی تلاش جاری ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا