English   /   Kannada   /   Nawayathi

حماس کو اقتدار سے محروم کرنے میں ناکامی پر افسوس ہے،ایہود اولمرٹ

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:26؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس ناقابل شکست ہوچکی ہے اور جماعت کو کچلنا اب ممکن نہیں رہا ہے،میرے دور حکومت میں غزہ میں حماس کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی مگر اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا۔ کارروائی ادوھوری چھوڑنے میں اس وقت کے وزیر دفاع کا کردار تھا اور آج ہمیں اپنی اس غلطی کا احساس ہو رہا ہے۔اسرائیل کے عبرانی ٹی وی i24 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اولمرٹ نے کہا کہ میرے دور حکومت میں غزہ میں حماس کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی مگر اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا۔ کارروائی ادوھوری چھوڑنے میں اس وقت کیوزیر دفاع کا کردار تھا اور آج ہمیں اپنی اس غلطی کا احساس ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیردفاع نے کہا تھا کہ اگر ہم غزہ میں اپنی فوجی کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں تو ہمیں اس کے نتیجے میں بہت بڑی تباہی پھیلے گی اور اسرائیل کو اس کا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔ اس لیے اس وقت حماس کے خلاف آپریشن ادھورا چھوڑا دیا گیا۔خیال رہے کہ سنہ 2009 میں اولمرٹ کے دور حکومت نے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کی تھی جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔ 27 دسمبر کو شروع ہونے والی یہ جنگ 21 روز جاری رہی جس میں 1436 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ شہدا میں 140 بچے، 100 معمر افراد شامل تھے جب کہ 5400 فلسطینی جن میں نصف تعداد بچوں کی تھی زخمی ہوئے۔اس کے بعد اسرائیل نے 14 نومبر 2012 کو غزہ پر جنگ مسلط کی۔ یہ کارروائی 8 دن جاری رہی جس میں 162 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا میں 42 بچے اور 11 خواتین شامل تھیں اور 1300 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔غزہ پر تیسری جنگ سات جولائی 2014 کو مسلط کی گئی جو 51 روز تک جاری رہی۔ اس جنگ میں 2322 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا میں 578 بچے، 489 خواتین، 102 عمر رسیدہ افراد شامل تھے اور 11 ہزار فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔ایہود اولمرٹ نے سنہ 2005 میں غزہ سے فوج اور یہودی کالونیوں کے انخلا کے فیصلے کی حمایت کی اور کہا اس فیصلے نے اسرائیل کو کئی خطرات سے بچایا۔انہوں نے موجودہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کو مشورہ دیا کہ وہ عزت سے مستعفی ہوجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عزت و وقار سے وزارت عظمی کا منصب چھوڑا ذاتی انا سے زیادہ بہتر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا