:اور ہر طرح کے
گذشتہ پچیس سال سے کرناٹک کے ساحلی علاقے کو ممبئی س ... غزہ قتل عام : اب امریکہ بھی دباؤکا شکار ! ... غزہ میں جنگ بندی کب ؟ قطر کا بڑا بیان سامنے آگیا ... زخمی فلسطینی کو گاڑی سے باندھ کرگھمانے کی ویڈٰیو ... مایاوتی نے آکاش آنند کو دوبارہ اپنا جانشین مقرر ... پیپر لیک تنازع کے بعد مرکزی حکومت نے این ٹی اے کے ڈ ... مغربی بنگال: بنگلہ دیش کی عسکریت پسند تنظیم سے روا ... گرمی کا قہر : مئی سے اب تک دہلی کی سڑکوں سے 789 نامعل ...

بمباری کا نشانہ بننے والوں میں غزہ کی مشرقی سرحد پر آتش گیر کاغذی جہاز پھینکنے والے فلسطینی ہیں ،اسرائیلی فوج کا دعویٰ
غزہ:26؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر آتش گیر کاغذی جہاز اور گیسی غبارے اڑانے والوں پر اسرائیلی فوج نے ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بغیر پائلٹ ایک ڈرون طیارے کی مدد سے مشرقی غزہ میں فلسطینیوں کے ایک گروپ پر بم باری کی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔قبل ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک موٹرسائیکل کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری معمولی زخمی ہوگیا۔ادھر اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بمباری کا نشانہ بننے والوں میں غزہ کی مشرقی سرحد پر آتش گیر کاغذی جہاز پھینکنے والے فلسطینی شامل ہیں۔خیال رہے کہ غزہ کی مشرقی سرحد پر تیس مارچ سے فلسطینی ایک نئے مزاحمتی اسلوب پرعمل پیرا ہیں۔ فلسطینی نوجوان آتش گیر کاغذی جہاز اور گیسی غبارے اسرائیل کی طرف پھینک دیتے ہیں جن کے گرنے سے علاقے میں آگ بھڑک اٹھتی ہے۔ اس آتش زدگی کے باعث اب تک اسرائیل کو کروڑوں شیکل کا نقصان پہنچ چکا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |