English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں 2012 کے بعد سب سے بڑا حکومت مخالف احتجاج جاری 

share with us

ایران شام اور دیگر ممالک میں اپنی مداخلت ختم کرے ، اپنے ملک میں جاری معاشی بحران پر توجہ دے،مظاہرین کا مطالبہ
ایرانی ریال کی قدر میں مزید کمی کا خطرہ ہے، کمی کو روکنے کیلئے بنک نئے اقدامات کرے گا، سینٹرل بینک آف ایران کا بیان

تہران :26؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے دارالحکومت تہران میں ہزاروں افراد ایک بار پھر بڑھتی قیمتوں اور کرنسی کی قدر میں کمی پر حکومت مخالف احتجاج کر رہے ہیں۔تہران کے مرکزی بازار میں جاری ہڑتال کے بعد ان مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو ایک غیرمعمولی بات ہے۔اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایران شام اور دیگر ممالک میں اپنی مداخلت ختم کرے اور اپنے ملک کے اندر جاری معاشی بحران پر توجہ دے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان مظاہروں پر قابو پانے کے بعد انھیں معیشت کے حوالے سے شکایات تک محدود کیا گیا۔دوسری جانب سینٹرل بینک آف ایران کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی ریال کی قدر میں کمی کو روکنے کیلئے نئے اقدامات کرے گا۔تہران کے گرینڈ بازار میں ہونے والے ان مظاہروں میں تاجروں نے بھی حصہ لیا، دوکانیں بند کر دی گئیں اور ہزاروں افراد دارالحکومت کی گلیوں میں نکل آئے۔جیسے ہی مظاہرین نے پارلیمان کی جانب رخ کیا تو انھیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔خیال رہے کہ یہ سنہ 2012 کے بعد ایران میں ہونے والا سب سے بڑا احتجاج ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2012میں ہونے والے احتجاج کے بعد حکومت تبدیل ہو گئی تھی اور جوہری معاہدے پر عالمی طاقتوں کے ساتھ بات کرنے پر رضامند ہوا تھا۔بعد میں 2016 میں معاہدہ طے پانے کی صورت میں ایران پر سے معاشی پابندیاں اٹھا لی گئی تھیں لیکن رواں سال مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔امریکی صدر کی جانب جوہری معاہدے سے نکلنے اور ایران پر اگست سے نئی پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کے بعد ڈولر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر میں مزید کمی کا خطرہ ہے۔اس وقت ایک امریکی ڈالر 90 ہزار ایرانی ریال کے برابر ہے جبکہ امریکی صدر کے اعلان سے قبل ایک ڈالر 65000 ریال جبکہ 2017 کے آخر میں ایک امریکی ڈالر 42890 ایرانی ریال کے برابر تھا۔واضح رہے کے ایران میں رواں سال کے آغاز پر عوام کے گرتے ہوئے معیارِ زندگی اور کرپشن کے خلاف بھی احتجاج کیا گیا تھا جسے سنہ 2009 میں اصلاحات کے حق میں ہونے والی ریلی کے بعد سب سے بڑے عوامی احتجاج کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا