English   /   Kannada   /   Nawayathi

’یو این‘ مندوب صہیونی ریاست کی ترجمانی کر رہے ہیں: حماس

share with us

غزہ :25؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مشرق وسطیٰ کے لیے متعین اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ’نیکولائی میلاڈینوف‘ کے سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان پر غاصب صہیونی ریاست کی طرف داری کا الزام عاید کیا ہے۔فلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یو این‘ مندوب کا سلامتی کونسل میں بیان کھلم کھلا اسرائیل کی طرف داری اور فلسطینی قوم پر صہیونی مظالم کو نظرانداز کرنا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے مندوب نے سلامتی کونسل میں غزہ کی پٹی کی خراب صورت حال کے حوالے سے جو موقف اختیار کیا ہے وہ اسرائیل کے سرکاری موقف سے ہم آہنگی رکھتا ہے جب کہ حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے نہ صرف فلسطینی قوم بلکہ مسلم امہ کے بنیادی مسائل کو نظرانداز کیا ہے۔ترجمان نے اقوام متحدہ کے امن مندوب سے اپنا موقف تبدیل کرنے اور حقائق کے مطابق بات کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے عوام پر صہیونی ریاست نے بدترین پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔ عالمی امن مندوب کو صہیونی ریاست کی پابندیاں کیوں دکھائی نہیں دیتیں اور وہ غزہ کی ابتر صورت حال کا ذمہ دار حماس اور دوسری تنظیموں کو کیوں قرار دیتے ہیں۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے امن مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ غزہ کی پٹی کی ابتر صورت حال کی ذمہ دار حماس ، اسلامی جہاد اور دوسری تنظیمیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی آڑ میں حماس، اسلامی جہاد اور دوسری فلسطینی عسکری تنظیمیں اپنی اشتعال انگیزی پھیلا رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا