English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتخابی فتح کے بعد صدر ایردوان کا عوام سے پہلا خطاب

share with us

انقرہ 25؍ جون 2018(فکروخبر /ذرائع) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترک قوم نے مجھے صدارتی فرض اور پارلیمانی اکثریت کے ساتھ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی و اتحادِ جمہور کوملکی خدمات کے لیے چنا ہے۔صدر ایردوا ن نے انتخابی نتائج کے غیر سرکاری اعلان کے بعد استنبول میں پریس کو بریفنگ دی۔انہوں نے ان کو اور ان کے اتحاد جمہور کو ووٹ دینے والے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اندرون و بیرون ملک پولنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے شہریوں کو مبارکباد پیش کی۔
قوم کے آزادانہ طور پر پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کرنے کی وضاحت کرنے والے جناب ایردوان نے پولنگ کے عمل کے شعورانہ اور پر امن طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچنے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص انتخابی نتائج پر منفی پراپیگنڈا نہ کرے ، نوے فیصد کی شرح کے ساتھ شراکت ِ پولنگ دنیا بھر کے لیے ایک سبق کی حیثیت رکھتا ہے۔صدر نے ان کو تہنیتی پیغامات دینے والے عالمی سربراہان اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قوم نے ان انتخابات کے ذریعے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کیا ہے اب ہمیں چاہیے کہ انتخابی مہم کے دوران پیدا ہونے والے تناؤ اور دل آزاری کو ایک طرف چھوڑ دیں۔
ترکی کے ہر میدان میں مزید آگے بڑھنے کے لیے جدوجہد کو دن رات جاری رکھنے کی توضیح کرنے والے ایردوان نے بتایا کہ کسی بھی سبب کے ساتھ اجنبیت کا مظاہرہ کرنے والے بھی جمہوریت کے تمام تر امکانات سے یکساں طور پر استفادہ کریں گے۔قومی اسمبلی کے ساتھ باہمی تعاون کے ساتھ نئے صدارتی نظام کا تقاضا ہونے والی آئینی ترامیم کو فی الفور عملی جامہ پہنانے کے عمل کا آغاز کیے جانے کی بھی وضاحت کرتے ہوئے صدر نے بتایا کہ حق وآزادی کے معاملے میں ہم نئے اقدامات اٹھانے پر پُرعزم ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا