English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی میں انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان

share with us

رجب طیب ایردوان نے بھاری اکثریت کے ساتھ درج کی جیت 

انقرہ 25؍ جون 2018(فکروخبر /ذرائع) کل ترکی میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے صدر کے انتخاب کے لیے پڑنے والے تمام تر ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے۔صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کی ہے تو جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اور نیشلسٹ موومنٹ پارٹی کے مشترکہ اتحاد ِ جمہور نے بھی پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت حاصل کر لی ہے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق 52٫6 فیصد ووٹ کے ساتھ صدر ایردوان دوبارہ صدر منتخب ہو گئے ہیں تو ریپبلیکن پیپلز پارٹی کے امیداوار محرم انجے 30٫8 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ان نتائج کے بعدصدر کے انتخاب کے لیے دوسرے مرحلے کی ضرورت نہیں رہی۔

پارلیمانی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج:

اتحادِ جمہور: 53,60%

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی :42,40%

نیشلسٹ موومنٹ پارٹی: 11,19%

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اتحادِ ملت: 34,10%

ریپبلیکن پپیلز پارٹی:22,70%

ای پارٹی:10,00%

سعادت پارٹی: 1,30% اور

پبلک ڈیموکریٹک پارٹی : 11,20% جبکہ باقی ماندہ
جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے ووٹوں کا تناسب 0,90%

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا