English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا: مغوی 3 ترک ملازمین کو 233 دن کے بعد رہاکر دیا گیا

share with us

انقرہ:24؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)لیبیا کے شہر اُباری میں 3 نومبر 2017 کو اغوا کئے جانے والے 3 ترک ملازمین کو 233 دن کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ترکی کی وزارت اعظمیٰ کے ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق اُباری میں 3 نومبر 2017 کو اغوا کئےجانے والے ENKA کمپنی کے 3 ملازمین عثمان ایمرے یائکن، تغرل جان کاپوبالی اور سرتاج کھاران  کو رہا کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم بن علی یلدرم نے متاثرہ افراد کے کنبوں کے ساتھ ٹیلی فون پر اطلاع دی اور مغویوں کی رہائی پر مبارکباد دی۔لیبیا کے حکام نے بھی بھاری کوششوں اور صبر کے نتیجے میں رہا کروائے جانے والے افراد کو جلد از جلد ان کے کنبوں تک پہنچائے  جانے پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا