:اور ہر طرح کے
گذشتہ پچیس سال سے کرناٹک کے ساحلی علاقے کو ممبئی س ... غزہ قتل عام : اب امریکہ بھی دباؤکا شکار ! ... غزہ میں جنگ بندی کب ؟ قطر کا بڑا بیان سامنے آگیا ... زخمی فلسطینی کو گاڑی سے باندھ کرگھمانے کی ویڈٰیو ... مایاوتی نے آکاش آنند کو دوبارہ اپنا جانشین مقرر ... پیپر لیک تنازع کے بعد مرکزی حکومت نے این ٹی اے کے ڈ ... مغربی بنگال: بنگلہ دیش کی عسکریت پسند تنظیم سے روا ... گرمی کا قہر : مئی سے اب تک دہلی کی سڑکوں سے 789 نامعل ...

انقرہ:24؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ترکی کے مقامی وقت کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔ووٹنگ کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 6 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں 5 کروڑ 60 لاکھ مقامی شہری اور تقریباً ساڑھے 30 لاکھ بیرون ملک مقیم شہری پہلے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔ ترکی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ ہورہے ہیں اور صدارتی انتخاب کے لیے رجب طیب اردوان سمیت 6 امیدوار میدان میں ہیں جن میں محرم اِنجے، میرل ایکسینر، سلاحیتن دیمارتس، تیمل، دوگو پرینسک شامل ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق رجب طیب اردوان کی جیت کے واضح امکانات ہیں تاہم حزب اختلاف کے رہنما محرم اِنجے انھیں مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔2016 کی ناکام فوجی بغاوت اور صدارتی اختیارات میں اضافے کی ترامیم کے بعد الیکشن کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے تاہم فوج اور اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں سمیت اہم اختیارات نئے صدر کو ترکی کا مضبوط ترین سربراہ بنا دیں گی۔ صدارتی انتخابات میں کسی امیدوار کا 50 فیصد سے زائد ووٹ لینا ضروری ہے اگر کوئی ایک امیدوار یہ ہدف حاصل نہ کر سکا تو پھر زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں میں ایک بار پھر 8 جولائی کو مقابلہ ہوگا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |