:اور ہر طرح کے
گذشتہ پچیس سال سے کرناٹک کے ساحلی علاقے کو ممبئی س ... غزہ قتل عام : اب امریکہ بھی دباؤکا شکار ! ... غزہ میں جنگ بندی کب ؟ قطر کا بڑا بیان سامنے آگیا ... زخمی فلسطینی کو گاڑی سے باندھ کرگھمانے کی ویڈٰیو ... مایاوتی نے آکاش آنند کو دوبارہ اپنا جانشین مقرر ... پیپر لیک تنازع کے بعد مرکزی حکومت نے این ٹی اے کے ڈ ... مغربی بنگال: بنگلہ دیش کی عسکریت پسند تنظیم سے روا ... گرمی کا قہر : مئی سے اب تک دہلی کی سڑکوں سے 789 نامعل ...

جنیوا:23؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے میں صحت کا سنگین بحران سر پرکھڑا ہے۔ اگر فوری طبی امداد فراہم نہ کی گئی تو غزہ میں صحت کے شعبے میں بحران قابو سے باہر ہوجائے گا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اراضی فلسطین کی صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے مقرر کردہ دو عالمی ماہرین مائکل لینک اور ڈانیوس بوراس نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر اس بحران کو ٹالنے کے لیے آج سے اقدامات نہ کیے گئے تو اس کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 12 ہفتوں سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں کو علاج کے لیے لایا گیا۔ ان زخمیوں کے باعث اسپتالوں پر غیرمعمولی بوجھ پڑا ہے۔ دوسری جانب غزہ کو بیرون ملک سے ادویات، طبی سامان کی فراہمی معطل ہے جب کہ اسپتالوں میں مریضوں اور زخمیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔عالمی ماہرین نے بتایا ہےکہ غزہ کے اسپتالوں میں 8 ہزار فلسطینی زخمیوں کو داخل کیا گیا جن میں سے 3900 فلسطینی گولیاں لگنےسے زخمی ہوئے ہیں۔ گولیاں لگنے سےزخمی فلسطینی کئی ہفتوں تک اسپتالوں میں زیر علاج رہ سکتےہیں۔ ان میں بڑی تعداد میں ایسے زخمی بھی ہیں جو بازوؤں یا ٹانگوں سے محروم ہوچکے ہیں اور ان کے علاج میں کئی ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔یو این ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے 93 زخمیوں کو اسرائیل میں علاج کے لیے درخواستیں دی گئیں مگران میں سے صرف 24 زخمیوں کی درخواستیں منظور کی گئی اور دیگر درخواستیں مسترد کردی گئیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |