English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کل ہوں گےصدر طیب اردوان کو سخت چیلنجس کا ہے سامنا

share with us

انقرہ:23؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کل ہوں گے،صدر طیب اردوان اور حریف محرم اینجہ میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ترکی کے  انتخابات طے شدہ الیکشن سے سولہ ماہ قبل ہو رہے ہیں۔ان انتخابات کے ذریعے موجودہ صدر رجب طیب اردوان اور حکمران جماعت نیا مینڈیٹ لینا چاہتے ہیں۔ترکی میں کل سجے گا صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا میدان جو 2مرحلوں پر مشتمل ہوگا،کوئی بھی امیدوار اگر 51فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکاتو دوسرا مرحلہ 8جولائی کو ہوگا۔صدارتی انتخابات میں صدر رجب طیب اردوان کے مقابلے میں دیگر 5امیدوارمدمقابل ہوں گےجبکہ پارلیمانی انتخابات میں 600نشستوں کیلئے ووٹنگ ہوگی۔سولہ سال سے برسراقتدار رہنے والے ترک صدر  کامرکزی اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کے امیدوارمحرم اینجہ سے سخت مقابلہ ہوگا۔ترکی میں جولائی 2016کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے ہنگامی حالت نافذ ہے،ان انتخابات کے بعد ملک میں صدارتی نظام نافذ کردیا جائے گا ،جس سے صدر کے اختیارات میں مزید اضافہ ہوگا۔کل ہونے والے انتخابات میں 5 کروڑ 60 لاکھ سے زائدشہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ گزشتہ روز استنبول میں انتخابات کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جس میں ترک صدر طیب اردوان نے خطاب کیا اور شرکا سے انتخاب میں جیت دلوانے کی  اپیل کی۔ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ ترک صدر نے اپریل میں قبل ازوقت انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا